حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، 28 فبروری 2025ء بروز جمعہ کو اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے محبوب لیڈر مرکزی صدر غلام حسین جعفری دادو سٹی تشریف لائے۔ جہاں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کے وفد نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ڈویژن اجلاس دادو منعقد کرنے کے لیے بھی پلانگ کی گئی۔
اس ملاقات میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے نامزد مرکزی تعلقات عامہ سیکریٹری محترم احمد علی حسینی بھی اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی صدر کے ہمراہ تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس اہم ملاقات میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کے وفد میں سابقہ مرکزی معاون برای مالیات سیکریٹری اللہ بچایو انقلابی، ڈویژن صدر دادو وسیم رضا جعفری اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری زوار مشعیب احمد اصغری شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ